بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس کی گاڑی میں سگنلز پربھکاری بچوں کی پک اینڈ ڈراپ،اسلام آبادپولیس کی کارکردگی پرسوالات اٹھنے لگے

اسلام آباد(ممتاز نیوز )سوشل میڈیاسائٹ ٹوئٹر پرایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں بھکاری بچے پولیس کی ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں ،تصویرشیئرکرنے والے اکائونٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیاگیاہےکہ یہ گاڑی اکثر جی الیون اورایف ٹین کے درمیان والے سگنلز پربھکاریوں کوپک اینڈ ڈراپ کرتی ہے ،

شام کے وقت یہ گاڑی جب سگنل پرآئی توبھکاری بچے دوڑ کراس میں بیٹھ گئے ،عوام کی جانب سے یہ سوال کیاجارہاہے کہ بچوں کوپولیس کی گاڑی دیکھ کربھاگ جاناچاہیے تھالیکن سب خود دوڑ کراس میں بیٹھ جاتے ہیں کیاچکر ہے،چند روز قبل آئی جی اسلام آبادنے بھکاریوں کی سرپرستی کرنے پر8پولیس اہلکاروں کی برطرفی اورگرفتاری کااعلان کیاتھا،

پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جب بھکاریوں کے سرغنہ نے تحقیقات کے دوران یہ دعویٰ کیا کہ آٹھ اہلکار ان کی حمایت میں ملوث تھے،برطرف کیے گئے اہلکاروں میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر، دو ہیڈ کانسٹیبل اور پانچ دیگر پولیس اہلکار شامل تھے۔