بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گندم کی قیمت میں اضافہ ،بلوچستان ہائیکورٹ نے ڈی جی فوڈ کوطلب کرلیا

کوئٹہ (نیوزڈیسک)ڈی جی خوراک گندم قیمت میں اضافہ کی وضاحت کریں ،ڈائریکٹر جنرل فوڈ بلوچستان اور دیگر کو بلوچستان ہائی کورٹ نے طلب کرلیا ۔ گندم قیمتوں سے متعلق آئینی پٹیشن کی سماعت جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس گل حسن ترین نے کی ۔ درخواست میں چیف سیکریٹری خوراک ۔ پاکستان فلور ملز اور چیمبر آف کامرس کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار ایڈوکیٹ سید نظیر آغا نے بنچ کو بتایا کہ صوبے میں آٹے کی قیمت 1400 روپے جبکہ دوسرےصوبوں میں 980 روپے مقرر ہے ۔ بیس کلو آٹے کا بیگ صارف ڈھائی ہزار روپے تک خریدنے پر مجبور ہے ۔ یہ آرٹیکل 25 کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتہ فریقین کو عدالت میں پیش ہونےکا حکم دیا ۔ دوسری جانب وزیر خوراک بلوچستان نے بھی گندم قلت کی تصدیق کردی۔ کہتے ہیں قلت کا سامنا ہے ۔ پاسکو سے گندم خریدنے کیلئے بات کررہے ہیں ۔ زمرک خان اچک زئی کا کوئٹہ میں عوام کو سستا آٹا فراہمی کے موقع پر میڈیا بریفینگ میں کہنا تھا جتنا گندم دستیاب ہے ۔ عوام کو سرکاری ریٹ پر فروخت کریں گے ۔ فلور مل مالکان مکمل تعاون کررہے ہیں ۔ 2 لاکھ 90 ہزار گندم کی بوریاں موجود ہیں ۔ لیکن ضرورت دس لاکھ بوریوں کی ہے ۔