بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کسان اتحاد کا ایف 9 پارک میں دھرنا،ریڈزون سیل ،اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام

اسلام آباد(ممتاز نیوز)کسانوں نےکھادوں کی قیمتوں میں اضافے، زرعی ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کیخلاف
ایف نائن پارک میں دھرنا دے دیا، ریڈ زون مکمل سیل، اسلام آباد کی تمام اہم شاہراہوں پر رکاوٹوں کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام۔تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کے زیر اہتمام کھادوں کی قیمتوں میں اضافے، زرعی ٹیکسوں اور بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کیخلاف کسانوں نے احتجاجاً اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں دھرنا دے دیا۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے ۔