بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی کی 39 یوسیز کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق

 

کراچی(ممتازنیوز) کراچی کی 39 یوسیز کے سیوریج سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اتنی بڑی تعداد میں یوسیز میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ۔  رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس بلدیہ ٹاؤن، گڈاپ، ناظم آباد اور کیماڑی کی یوسیز میں پایا گیا ہے۔
شہر میں بچوں کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر تمام 39 یوسیز میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیومہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کے 19کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، اور یہ تمام کیسز خیبرپختون خوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔