گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی امان اللہ وڑائچ،تحصیل صدروزیرآبادچوہدری اعجاز احمد پرویاکی خصوصی کاوشوں سے تحصیل وزیرآباد کے گائوں بھوماں باٹھ میں دو روزہ نادرا موبائل کیمپ لگایا گیا جس میں مقامی لوگوں کے شناختی کارڈ اورب فارم بنائے گئے اس کے علاوہ شناختی کارڈ اور ب فارم میں درستگی بھی کی گئی۔نادرا موبائل کیمپ چوہدری وحید احمد باٹھ کے ڈیرہ پر یونین کونسل16بھوماں باٹھ میںلگایا گیا جہاں گائوں اور اطراف کے شہریوں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین نے استفادہ کیا اور نادرا کی گائوں میں موجود سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے شناختی کارڈ اور ب فارم بنوائے۔ مقامی لوگوں اور نادرا ٹیم نے بہترین انتظامات پر چوہدری وحید احمد باٹھ ،عمران باٹھ،ملک صدیق نمبردار ،چوہدری شہباز باٹھ، کرامت چٹھہ کا شکریہ ادا کیا۔ اہلیان علاقہ نے نادرا کی ٹیم، چوہدری وحید احمد باٹھ، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، رکن صوبائی اسمبلی حاجی امان اللہ وڑائچ اور چوہدری اعجاز احمد پرویا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا جن کی کوششوں سے علاقے کے عوام کو شناختی کارڈ اور ب فارم بنانے جیسی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کر کے ان کے دیرینہ مسئلے کو حل کیا گیا۔ واضح رہے کہ اہلیان یونین کونسل 16بھوماں باٹھ کے تمام گائوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ اور ب فارم کے حصول کیلئے گوجرانوالہ شہر جانا پڑتا تھا اور سفری خرچے سمیت دیگر مسائل و دشواری کا سامنا ہوتا تھا۔ کوائف پورے نہ ہونے پر بار بار چکر لگانے سے مقامی لوگ عاجز آ چکے تھے۔ لوگوں کے اس دیرینہ اور بنیادی مسئلے کو دیکھتے ہوئے چوہدری اعجاز احمد پرویا اور وحید احمد باٹھ نے بھوماں باٹھ میں نادرا موبائل ٹیم کو بلا کر عوامی خدمت کا ثبوت دیا جس پر اہلیان علاقہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور گائوں میں آنے والی نادرا کی ٹیم کے پیشہ وارانہ مہارت اور فرائض منصبی کو احسن انداز سے ادا کرنے سمیت مقامی لوگوں کی بہترین رہنمائی کرتے ہوئے شناختی کارڈ اور ب فارم بنا کر فرض شناسی کا ثبوت دیا جس پر اہلیان علاقہ نے نادرا موبائل ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دو روزہ کیمپ میں اب بھی جو لوگ رہ گئے ہیں ان میں بڑی تعداد میں بچے،بوڑھیاور خواتین بھی شامل ہیں جن کا گوجرانوالہ شہر میں جا کر شناختی کارڈ اور ب فارم کا حصول انتہائی دشوار ہے ان کے لئے گائوں میں دوبارہ نادرا موبائل کیمپ لگایا جائے تا کہ یونین کونسل 16بھوماں باٹھ اور گردونواح کے علاقوں کی عوام استفادہ حاصل کر سکے۔
گوجرانوالہ یو سی 16بھوماں باٹھ میں نادرا موبائل کیمپ کا انعقاد








