بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا ثناء اللہ نے پورے اسلام آباد کو بند کر کے رکھ دیا ہے،شاہ محمود

اسلام آباد(ممتاز نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس نے مجھے ایف نائن پارک کسان اتحاد کے احتجاج میں جانے سے روکاگیا،کسانوں سے اظہار یکجہتی کےلئے جا رہا ہوں تو مجھے کیوں روکا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس والے کہتے ہیں اوپر سے حکم آیا ہے ، کیا ثناء اللہ اوپر سے حکم دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت مزید کتنی آوازیں دبائے گی،مجھے قائل کر لیں کہ میں کیا غلط کیا جو روکا جا رہا ہے ۔ شاہ محمود نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے پورے اسلام آباد کو بند کر کے رکھ دیا ہے،رانا ثناء اللہ کسانوں کو لالی پاپ دینے آرہے ہیں۔