بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

توہین عدالت کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی اہم سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔

عمران خان پر ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرنیکا الزام  ہے جس کا نوٹس چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے لیا تھا ۔

اس کیس میں عمران خان آج تیسری بار اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونگے جبکہ کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل پانچ رکنی بینچ کریگا۔

خیال رہے کہ عمران خان کے خلاف ہائی کورٹ میں پہلی سماعت 31اگست کو ہوئی عمران خان پیش ہوئے مگر ان کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انہیں ایک موقع دے دیا گیا ۔

بعدازاں عمران خان نے 8 ستمبر کو جو جواب جمع کرایا تھا جسے عدالت نے اسے بھی غیر تسلی بخش قرار دے کر عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عمران خان پر فرد جرم لگے گی یا کسی نئے جواب میں معافی مانگی جائے گی یہ طے ہونا باقی ہے عمران خان فرد جرم عائد ہونے کے بعد بھی کسی مرحلے پر معافی مانگ سکتے ہیں۔