اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی چوک جلسہ، وزیراعظم عمران خان نے عوام سے بڑی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا، جلسے کا موضوع’’امر بالمعروف‘‘ہے، وزیراعظم نے ٹوئٹ میں لوگو جاری کردیا۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ لوٹی دولت کے لیے سیاستدانوں کو بےشرمی سےخریدنےکی مذمت کرتے ہیں، ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں، چاہتے ہیں کہ جلسے میں عوام کی حاضری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں۔
InshaAllah 27th March Islamabad pic.twitter.com/pe6Ngyteyr
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2022
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے صوفی بزرگ شمس تبریز کا قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ملک کے غدار اور بدمعاش جال میں پھنس رہے ہیں۔
Want all records to be broken of public attendance to fight for the soul of Pakistan. We stand with what is right and condemn such shameless buying of politicians' souls by political mafias to protect their looted wealth.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2022
گذشتہ روز راولپنڈی میں رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ جیسے جیسے عدم اعتماد پر ووٹ کا وقت قریب آئے گا، پی ٹی آئی سے خفا سب لوگ واپس آجائیں گے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضمیر فروشوں کے خلاف قوم کا غصہ دیکھ رہا ہوں اور پیشگوئی کرتا ہوں، پاکستان میں بہت زبردست کام ہوگیا جو تحریک عدم اعتماد آگئی، آج ملک میں ضمیر خریدنے کیلیے کھلے عام منڈی لگی ہوئی ہے، رات کے اندھیرے میں پولیس کسٹڈی میں ضمیر خریدے جارہے ہیں یہ سب سندھ حکومت کے پیسے سے ہورہا ہے جو کہ عوام کا پیسہ ہے، کسی کو شرم نہیں ہے اس کو جمہوریت نہیں کہتے ہیں۔









