اسلام آباد (ممتا زنیوز)اسلام آباد میں جرائم پر قابو پانے کے لیے مزید بہتر منصوبہ بندی ۔چیف کمشنر اسلام آباد نے شہر میں سیف سٹی کیمرہ نظام کو مزید فعال کرنے کا حل نکال لیا۔تفصیلا ت کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ تمام اہم تجارتی مقامات و مراکز کے پرائیوٹ کیمروں کو سیف سٹی اسلام آباد کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔کمرشل ایریا کیمروں کو سیف سٹی نظام کے ساتھ جوڑنے سے کاروباری مراکز کی بہتر مانیٹرنگ ہو سکے گی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ بلیو، اورینج اور گرین لائنز کے کیمروں کو بھی جلد از جلد نصب اور فعال کیا جائے گا۔مارگلہ روڈ کے کیمروں کو بھی جلد سیف سٹی اسلام آباد کے ساتھ منسلک کردیا جائے گا۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے کہا کہ سیف سٹی نظام کو فعال کرنے سے مجموعی لاء اینڈ آرڈر بہتر، سٹریٹ کرائم کو کم کیا جا سکے گا۔ آئی جی پولیس سیف سٹی فیز 2 منصوبے میں 2530 نئے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔سیف سٹی فیز 2 منصوبے کی تکمیل کے بعداہم مقامات کی کوریج 100 فیصد ہو جائے گی۔ چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آج سیف سٹی اتھارٹی اسلام آباد کا پہلا دورہ کیا۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور سینئر افسران نے چیف کمشنر کو مکمل بریفنگ دی گئی ۔چیف کمشنر اسلام آباد نے تمام کیمروں کی کارکردگی اور پکار 15 کے پورے نظام کو سراہا۔









