اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے خاتون جوڈیشل افسر کو دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ان کی معافی کو تسلی بخش قرار دے دیا ۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجز بینچ نے کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان کی معافی سے مطمئن ہیں ،عمران خان آئندہ سماعت تک بیان حلفی جمع کرائیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان بیان حلفی دیں تو اسے زیر غور لایا جائے گا ، عمران خان کی طرف سے روسٹرم پر کی گئی گفتگو کو بھی حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کیس کی سماعت 3اکتوبر دن اڑھائی بجے ہوگی ۔
عمران کی معافی تسلی بخش، بیان حلفی جمع کرائیں تو زیر غور لایا جائےگا،ہائیکورٹ کاتحریری حکم نامہ جاری








