کوئٹہ(ممتازنیوز)بلوچستا ن اسمبلی نے ٹرانس جینڈر بل سے غیر شرعی شقیں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔جمعرات کو بلوچستان اسمبلی میں ٹرانس جینڈر بل کی مخالفت میں قرارداد جے یو آئی کے اصغر ترین نے پیش کی۔قرارداد میں بل کے اندر شامل اسلامی اقدار سے متصادم شقوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیا ۔ قرارداد میں بل کو مذہبی سماجی روایات کے منافی قرار دیا گیا ۔ بحث کے دوران ایوان کے مائیک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا ۔









