لاہور(نیوزڈیسک)حکومت پنجاب نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے، اب خالی سرکاری آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔
تفصیلا ت کے مطاب قصوبائی حکومت نے گریڈ ایک سے چار تک کی درجہ چہارم کی پوسٹوں پر بھرتیوں پہ عائد پابندی ختم کردی ہے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے بھرتیوں پرعائد پابندی ختم کیے جانے کے بعد درجہ چہارم کی 16 ہزار پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے پراجیکٹ پوسٹوں پربھرتیوں کیلئے عائد پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔
گریڈ 5 سے اوپر والی پوسٹوں کی منظوری کے لیے 14 ہزارسے زائد کیسز کابینہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔
حکومت پنجاب نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی








