بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  عمران خان نے توہین عدا لت کیس میں بالکل غیرمشروط معافی نہیں مانگی، حامدخان

اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہاہے کہ عمران خان نے توہین عدا لت کیس میں بالکل غیرمشروط معافی نہیں مانگی، انہوں نے کہاہےکہ میرامقصد یاارادہ توہین کانہیں تھا،دونوں جوابات میں ہم نے یہی موقف اپنا،حلف نامے میں بھی یہی لکھیں گے کہ ہم نے کوئی توہین نہیں کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہاکہ عمران خان نے عدالت میں کہاکہ میرامقصد تھا توہین کانہ ہی ارادہ تھا،تاہم اگر خاتون جج سمجھتی ہیں کہ میں نے کوئی ریڈلائن کراس کی ہے تو میں معافی مانگنے کو تیارہوں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا موقف یہ تھا کہ میں نے کوئی توہین عدالت نہیں کی ،اگرعدالت کوتوہین کا تاثرملاہے کہ اس صورت میں معافی کے لئے تیار ہوں،ہم نے دونوں جوابات میں بھی یہی بات کہی ہے،حلف نامے میں بھی یہ بات لکھیں گے کہ ہم نے کوئی توہین نہیں کی۔حامد خان ہم عدالت کو مطمئن کرناچاہتے ہیں کہ ہم نے کوئی توہین نہیں کی۔حامد خان نے کہاکہ غیرمشروط معافی کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اقرارکررہے ہیں ہم نےکبھی نہیں کہاکہ اقرار کرتے ہیں کہ توہین کی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ وکیل اور موکل کے درمیان ہونے والی بات چیت سامنے لائی جاسکتی۔فوادچودھر ی کے بیان کے حوالے سے سوال پر حامد خان نے کہاکہ میں ان کا نام سننابھی پسند نہیں کرتا۔حامدخان نے کہاکہ جس طرح عمران خان تحریک انصاف کے بانی ہیں، میں بھی بانی ہوں، کوئی مجھے پارٹی سے الگ نہیں کرسکتا،جسٹس فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے معاملے پرمیں نے اختلاف کیا تھا ،اختلافات سے پارٹی سے کوئی الگ نہیں ہوسکتا۔آرمی چیف کی تقرری سے متعلق انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں پسند ناپسند میں نہیں پڑناچاہیےاور نہ ہی توسیع ہونی چاہیے، جوسینئرترین لیفٹیننٹ جنرل ہے تواسے آرمی چیف مقرر ہونے چاہیے ،اس تقرری کے معاملے پر کوئی سیاسی اختلاف نہیںہوناچاہیے۔