بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے: اسٹیٹ بینک

کراچی (نیوزڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ستمبر تک 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ستمبر تک 8 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.72 ارب ڈالر رہے۔