بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں، قانون شکنی کی تو سب سے نمٹا جائےگا: خرم دستگیر

اسلام آباد(ممتازنیوز) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ زون میں آنے کی پہلے بھی اجازت نہیں تھی، اگر اب آئے تو سب سے نمٹا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی معافی مانگ چکے ہیں، قانون کی نظر میں ہر شہری برابر ہے، 25 مئی کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی تاہم عمران کے ساتھ عدالت کی جانب سے خصوصی رویہ رکھا جا رہا ہے۔
خرم دستگیر نے کہا کہ ہر شہری پر قانون کا اطلاق برابر کی بنیاد پر ہوتا ہے مگر عمران خان کو عدالت نے وہ رعایت دی جو کسی کو نہیں دی، ان کی طرح نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ریڈ زون میں نہیں آنے دیں گے، پہلے بھی ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں تھی اور اگر اب قانون شکنی کی گئی تو ان سے نمٹا جائے گا۔
اس موقع پر رہنما تحریک انصاف احمد اویس کا کہنا تھا کہ عمران خان خاتون جج کے پاس جا کر وضاحت کے لئے تیار ہیں، انہوں نے ریڈ لائن کراس کرنے کا بھی تسلیم کیا ہے جس پر عدالت نے اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔