اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف آج اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کریں گے. جہاں وزیر اعظم اپنے خطاب میں پاکستان کا مؤقف عالمی برادری کے سامنے رکھیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلا میں وزیراعظم موسمیاتی تبدیلی سے درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینگے، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کرینگے۔
جبکہ اجلاس میں وزیراعظم مختلف ممالک کے ہم منصب اور یواین کے صدر اور سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
بعد میں وزیر اعظم اپنے ہالینڈ کے ہم منصب مارک رٹ (Mark Rutte)سے دو طرفہ امور پر ملاقات کریں گے۔سہ پہر میں وزیر اعظم سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی ملاقات کریں گی۔وزیر اعظم امریکی کانگریس کی خاتون رکن، شیلا جیکسن لی (Sheila Jackson Lee) کے ساتھ زووم (Zoom) ملاقات میں بھی شریک ہوں گے۔شام میں، وزیر اعظم، امریکہ میں اپنا پانچ روزہ سرکاری دورہ مکمل کر نے کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔









