بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب کا المیہ بائبل میں بیان حضرت نوح ؑ کے واقعہ کی مانند ہے، وزیر خارجہ

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں تباہی مچانے والے سیلاب کے حوالے سے پاکستان کو بھارت کی طرف سے کوئی مدد موصول ہوئی نہ ہی اس کی توقع ہے، پاکستان میں تباہ کن سیلاب کا المیہ بائبل میں ذکر کیے گئے حضرت نوح ؑ کی کہانی کے مانند ہے۔نیویارک میں غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا بھارت کی طرف سے پاکستان کو سیلابی تباہی کے سلسلے میں کوئی امداد موصول ہوئی یا پاکستان نے کبھی بھارت کو مدد کرنے کے لیے کہاتو وزیر خارجہ نے دونوں سوالات کے جواب نفی میں دیے۔