بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساڑھے تین ہزار پلاٹوں کا ریکارڈ نہ ملا، مالکان اصل کاغذات کیساتھ طلب

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ساڑھے تین ہزار پلاٹوں کا ریکارڈ نہ ملنے پر مالکان کو اصل کاغذات کے ساتھ طلب کر لیا آئندہ تین چار روز میں ایسے پلاٹو ں کے نمبر اخبارات کے ذریعے مشتہر کر کے الاٹیز کو اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے فائلوں کے ساتھ پیش ہونے کے لئے کہا جائے گا سیکرٹری کے ڈی اے شمس الحق صدیقی نےبتایا کہ 100کمرشل پلاٹوں کی جعلی فائلیں بنا کر انہیں نیلام کر دیا گیا ان کے جعلی چالان جاری کئے گئے جبکہ ہمارے پاس ان کا ریکارڈ نہیں ہے جس کے باعث ہم انہیں نیلام کرنے سے قاصر ہیں انہوں نے کہا کہ 2000 کے بعد جتنے کمرشل اور رہائشی یا دیگر کیٹیگری کے پلاٹ الاٹ کئے گئے ان میں زیادہ تر قبضے کے ہیں جن میں 8پلاٹ صرف کلفٹن کےہیں کے ڈی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے شہر میں اس کی تمام اسکیموں میں موجود ایسے پلاٹ جن کا ادارے کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں یا قبضہ ہو گیا ہے ایسے مالکان کو ایک موقع دیا جائے کہ وہ ان کا مالک ہونا ثابت کر سکیں ۔