بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رواں سال کا اخری سورج گرہن کب ہوگا؟ جانیے

اسلام آباد: رواں سال کا اخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور اخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور اخری سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہوگا جبکہ پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا۔انہوں نے کہا کہ اس کا آغاز پاکستان میں دوپہر 1 بج کر 58 منٹ پر ہوگا اور اس کا اختتام 6 بج کر 2منٹ پر ہوگا۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا کہ سورج کو جزوی گرہن 5بج کر 1منٹ پر لگے گا،جس میں سورج کا ایک حصہ گہرا ہو جائے گا۔ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا دورانیہ دو گھنٹہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سمیت جزوی سورج گرہن یورپ ،ایشیا،اور شمال مشرقی افریقا کے حصوں میں دیکھا جائے گا۔