بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے عالمی اداروں کا گروپ تشکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے عالمی اداروں نے گروپ تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیلاب کے نقصانات کا جائزہ ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اقوام متحدہ کی ایجنسیاں لیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گروپ میں عالمی اداروں کی معاونت کیلئے 17 شعبوں کے 100 ماہرین بھی شامل ہیں جبکہ سیلاب سے ہونے والوں نقصانات کا جائزہ عالمی مروجہ طریقہ کار کے تحت لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ جائزے کے عمل کی قیادت حکومت پاکستان کرئے گا لیکن عالمی اداروں کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سیلاب کے نقصانات سے نمٹنے کیلئے 30 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ:

سندھ حکومت نے صوبے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے یونین کونسل کی سطح پر مشترکہ سروے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے مطابق ان کمیٹیوں میں ضلعی انتظامیہ، پاک فوج، این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور سیکرٹری یونین کونسل کے نمائندے شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ سروے کمیٹیوں کی نگرانی کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت تمام متاثرہ اضلاع میں ضلعی نگران کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع:

سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔