بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان واپسی پر وزیراعظم نے جو ذمہ داری دی احسن طریقے سے نبھا ؤں گا،اسحا ق ڈارکی ثاقب خورشیدسے ملاقات،جاویداقبال بٹ سے ٹیلی فون پر گفتگو

 لندن/مدینہ منورہ(ممتازنیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کاان کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، میرے خلاف تمام تر الزامات اور مقدمات سیاسی انتقام پر مبنی ہیں،قانونی عمل سے کبھی نہیں بھاگا،ملک واپس آکر اپنے خلاف کیسز کا سامنا کروں گا ۔وہ وہاڑی سے رکن پنجاب اسمبلی میاں ثاقب خورشید سے ملاقات کے دوران اور مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے صدر جاویداقبال بٹ سے ٹیلیفون پر بات چیت کررہے تھے۔ اسحاق ڈار نے کہاکہ ان کی سیاست کا مقصد ملک اور عوام کی خدمت ہے اور پاکستان واپسی پر وزیراعظم جو بھی انہیں ذمہ داری دیں گے اسے بھرپورطریقے سے نبھانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بیماری کے باعث ڈاکٹر نے انہیں نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے باعث وہ جلد ملک واپس نہیں جاسکےتاہم اب ڈاکٹر نے جیسے ہی سفرکی اجازت دی تو انہوں نے نوازشریف کی ہدایت پر فوری طور پر پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر میاں ثاقب خورشیدنے کہاکہ اسحاق ڈار نے بطور وزیرخزانہ پہلے بھی ملک کے لئے اہم خدمات انجام دیں اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اپنا کرداربھرپورطریقے سے اداکریں گے۔ادھرجاویداقبال بٹ نے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران کہاکہ ملکی معیشت کو اس وقت اسحاق ڈارجیسے تجربے کار ماہر معیشت کی اشدضرورت ہے،ان کی پاکستان واپسی کے فیصلہ ملک اور عوام کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا۔