کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں جنوری کے بعد کم ترین سطح پر آگئی ہیں ، جمعے کے روز گلوبل بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قدر میں 5 فیصد کمی کے بعد اس کی قیمت 84.70ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قدر میں 6 فیصد کمی ہوئی اور امریکی تیل 78.28ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ گزشتہ ایک سال سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ رواں برس فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا اور عالمی منڈی میں خام تیل 120ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا تھا۔
تیل کی قیمتوں میں 5فیصد کمی، برینٹ کروڈ 84.70 ڈالر کا ہوگیا








