بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا بھرپور طریقے سے جماعتی و حکومتی سطح پر عشرۂ رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور طریقے سے جماعتی و حکومتی سطح پر عشرۂ رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ کرلیا،ہفتہ کوپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق پی ٹی آئی نے بھرپور طریقے سے جماعتی و حکومتی سطح پر عشرۂ رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا فیصلہ کیاہےاس حوالے سے سابق وفاقی وزیر و سینئر مرکزی رہنما نورالحق قادری اور معروف نعت و ثناء خوان نجم شیراز نے چیئرمین تحریک انصاف سے خصوصی ملاقات کی،ولادتِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی وساطت سے منائے جانے والے عشرۂ رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات اور سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیاگیا،ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں سرکاری سطح پر باضابطہ عشرۂ رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منانے کا مفصل پروگرام ترتیب دیں گے ،خیبرپختونخوا، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں عشرۂ رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منانے کیلئے خصوصی انتظامات کریں گی ،تحریک انصاف جماعتی سطح پر بھی محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ باسعادت کے ضمن میں بھرپور سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرے گی ،عشرۂ رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی مرکزی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس مرکزی تقریب سے خصوصی خطاب کریں گے