بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کرنو مولود بچوں کو اغواء کرنے والی خاتون گرفتار

فیصل آباد( معظم رندھاوا)الائیڈ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ سے جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کرنو مولود بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں خاتون کو ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس زرائع کے مطابقچنیوٹ کے رہائشی ایک شخص ثقلین نے بتایا کہ اس کا نو مولود بھتیجا الائیڈ اسپتال کے نرسری وارڈ میں داخل تھا جہاں ہر ایک خاتون جس نے لیڈی ڈاکٹر کا لباس ہہن رکھا تھا اس نے بچے کا پیدائش سرٹیفکیٹ اور چارٹ لیا اور چلی گئی جس دوران اس کی جانب سے اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرنے پر یی بات سامنے آئی کی کسی ڈاکٹر کو بچوں کے کوائف اور چارٹ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں اسہتال انتظامیہ کے علم میں بات آنے ہر اسہتال میں کھلبلی مچ گئی اور سکیورٹی اہلکاروں کو یائی الرٹ کر دیا گیا اس دوران مبینی جعلی لیڈی ڈاکٹر اہنے ایک مرد ساتھی کیساتھ وارڈ میں داخل ہوئی جسے ثقلین نے پہچان کر اسپتال انتظامیہ کو اطلاع کر دی اسپتال انتظامیہ نے خاتون اور اسکے ساتھی کوبتحویل میں لے لیا جس دوران خاتون کی شناخت نیہا سکنہ غازی آباد اور اس کے ساتھی کی شناخت ظفر اقبال سکنہ ملت روڑ کے ناموں سے ہوئی خاتون سے بھاری تعداد میں بچوں کے برتھ کارڈ برآمد ہوئے ہیں اسپتال انتظامیہ نے خاتون اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزموں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ہولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔