اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تاثر دیا جاتا ہے کہ لوگ ناخوش ہیں۔کرنٹ اکاونٹ خسارہ545ملین ڈالر ہو گیا ہے۔
ایکسپورٹ28فیصد بڑھ گئی ہے۔سروسز ایکسپورٹ بڑھی ہے۔ہماری امپورٹس میں کمی ہوئی ہے، 5.2 بلین پر آ گئی ہیں۔ہم امپورٹ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ایل ایس ایم جنوری میں8اعشاریہ2فیصد تھی۔زراعت ترقی کررہی ہے۔فروری میں ہمارا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 545 ملین ہو گیا۔معاشی اعشاریئے درست سمت پر گامزن ہیں۔جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی آرہی ہے۔حساس قیمتوں کا اعشاریہ 36 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے۔5
روپے فی یونٹ کے ریلیف پیکیج سے بجلی کی قیمت میں کمی آئی۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر16اعشاریہ50ارب ڈالر کی سطح پر ہیں۔ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
جنوری میں مینوفیکچرنگ 8.2 فیصد بڑھی ہے۔مرچ، دالوں، انڈے، چینی اور آلو کی قیمتوں میں کمی آئی۔ ہم امپورٹ کوکم کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔سرو سز ایکسپورٹ 547ملین ڈالرتک بڑھ گئی ہیں ،ایل ایس ایم اگست اورستمبرمیں نیچے گئی ۔
ایل ایس ایم واپس آناشروع ہوگئی ہے ۔









