فیصل آباد (معظم رندھاوا) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بارے میں عوام کی بڑھتی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بارے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کےچیئرمین وزیر اعلی پنجاب خود ہونگے زرائع کے مطابق پنجاب بھر میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز مافیا کی جانب سے شہریوں کیساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کی شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نوٹس لے لیا ہے اور وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اس سلسلہ میںپرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب محمد خان بھٹی نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا وزیراعلی کے مشیر عامر سعید راں ، سیکرٹری ہاؤسنگ (کمیٹی سیکرٹری) ، سیکرٹری بلدیات ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کمیٹی کے ممبر ہوں گے اورکمیٹی کسی بھی افسر کو کمیٹی میں شامل کرنے کی مجاز ہوگی اور کیٹگری وائز غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی مجموعی تعداد کی نشاندہی کرے گی کمیٹی اراضی کے ایشواور مجاز اتھارٹی کے بغیر غیر معیاری پلاننگ سے بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ قوانین وضوابط کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کرے گیخصوصی کمیٹی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے رہائشیوں کو درپیش مسائل کا جامع حل تجویز کرے گی
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل








