اسلام آباد ( ممتاز نیوز) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی آئی خالد چوہدری ، چوہدری عرفان – عابد عباسی – آفتاب چوہدری ۔ ظفر اقبال گجر ۔ سید الطاف حسین شاہ ۔ ولید خالد ۔ صفدر عباسی ۔ شاہد عباسی اور اختر عباسی نے کہا ہے کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں صدر احسن ظفربختاوری۔ سینئر نائب صدر فاد وحید اور نائب صدر انجیئر اظہرالاسلام کا بلا مقابلہ انتخاب فاونڈر گروپ پر وفاقی دارالحکومت کی تاجر اور صنعتکار برادری پر اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی بہترین صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر برادری اور ملکی و معاشی حالات بہتر بنانے کے لئے کام کریں گے ۔ انہوں نے فاونڈر گروپ کے چیرمین خالد اقبال ملک اور کونسل ممبران کو مبارک باد دی اور کہا کہ سینئرز کی انتھک محنت کے نتیجے میں بلا مقابلہ انتخاب اور الیکشن میں ریکارڈ ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر کی مارکیٹوں کی تنظمیں نو منتخب قیادت سے مکمل تعاون کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی حالات کنٹرول میں نہیں ہیں ۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے جبکہ بلوچستان۔ سندھ اور ساوتھ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا حکومت ملکی معاشی مسائل کے حل کے لئے چیمبر کے نو منتخب عہدیداروں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے۔
اسلام آباد چیمبر کے عہدیداروں کا بلا مقابلہ انتخاب تاجر برادری پراعتماد کا مظہرہے ، اجمل بلوچ








