بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاستدان، بیوروکریٹس، ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف 26 ریفرنسز نیب کو واپس

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر کی احتساب عدالتوں نے سیاسی شخصیات ، بیوروکریٹس اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کیخلاف 26 ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دیئے،ملک بھرکی احتساب عدالتوں نےنیب ترمیمی ایکٹ کے بعد دائرہ اختیار ختم ہونے پر تمام ریفرنسزواپس بھجوائے ، ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد احتساب عدالتوں نے ریفرنس واپس بھجوا دئیے ہیں نیب کو وزیراعظم شہبازشریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگرملز ریفرنس بھی واپس بھجوا دیا گیا ہے، پنجاب یوتھ فیسٹیول، ڈی پی او ساہیوال اسکینڈل سمیت دیگرکرپشن ریفرنسز بھی نیب کو واپس بھیج دیئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے 12 جبکہ احتساب عدالت کے جج اسدعلی نے 8 ریفرنسز دائرہ اختیار ختم ہونے پر واپس بھجوائے۔