facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محسن بیگ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت نے محسن بیگ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا۔محسن بیگ کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشتگردی عدالت میں جج محمد علی وڑائچ کے سامنے پیش کیا گیا۔جج نے پولیس سے مکالمہ کیا کہ کیا تفتیش مکمل ہو گئی ہے، جس پر مارگلہ پولیس نے مزید 2 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔جج محمدعلی وڑائچ نے استفسار کیا کہ کون سی ویڈیو لینی ہے؟ کیا پولی گرافک ٹیسٹ ہوگیا ہے،سرکاری وکیل نے بتایا کہ جی پولی گرافک ٹیسٹ ہوچکا ہے۔عدالت میں ملزم کے وکلا نے بتایا کہ تھانے میں ہمیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، مقدمہ میں صرف پستول کا ذکر ہے، اب ویڈیو کا بہانہ بنایا جا رہا ہے،یہ جس باکس کاکہہ رہے ہیں وہ باکس پولیس اٹھا کرلے جا چکی ہے۔وکیل ملزم نے کہاکہ پولیس نے 8 دن کے ریمانڈ میں ابھی تک کیا تفتیش کی ہے، سو میٹر دوری پر جائےوقوعہ ہے اور ابھی تک کہہ رہے ہیں ویڈیو قبضہ میں لینی ہے۔محسن بیگ کے وکیل نے مزید کہاکہ عدالتی حکم کے باوجود ہمیں ملنے نہیں دیا جا رہا، یہ توہین عدالت ہے، مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔