اسلام اآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد دی تھی، ساری سیاست ٹی وی پر ہورہی ہے۔ اوآئی سی ناکام بنانے والوں پر تین بار لعنت بھیجتا ہوں، جو او آئی سی کی ناکامی کی باتیں کرے گا وہ سامراجی ایجنٹ ہے، بلاول کے دودھ کے دانت بھی نہیں ٹوٹے، کوئی سوچ سوسکتا ہے کہ ذمہ دار بندہ ایسا بندے گا، آپ 25 تاریک دے چکےمجھے نہیں پتہ سپیکر نے کونسی تاریخ دینی ہے، یہ کہہ رہے ہم دھرنا دیں گے شکل دیکھو اپنی، او آئی سی میں مداخلت کرنے والوں کی چیخیں آسمان تک سنائی دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ناراض ممبران سے کہتا ہو۔ مال اپوزیشن سے کھائو اور واپس آجائو۔ اس وقت پاکستان میں سامراجی عناصر سازش کررہے ہیں۔پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔سرے محل اور سوئس اکائونٹس کے پیسے استعمال ہورہے ہیں۔ 27 مارچ کو عمران خان جلسہ کررہا ہے وہ واپس نہیں لے رہا۔ اسلام آباد میں جلسوں کے دوران تصادم ہوا تو مقدمات درج ہونگے۔اوآئی سی اجلاس پر ذمہ دار کی کال آئی تو اپوزیشن بیٹھ گئی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بلاول کے بیان پر 22 ملکوں کے سفیروں نے تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے بتا دیا مہمانوں کی واپسی تک پاک فوج کے پاس سارے انتظامات ہیں، 25 مارچ کو جوڈو کراٹے ہونا ہیں تو ہو جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مائنس ون کوئی نہیں ہوتا، عمران خان مائنس ہو جائے تو پیچھے کون ہے، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو اپوزیشن سے پیسے لے کر واپس پارٹی میں آنے کا مشورہ دیتا ہوں۔









