بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امی کی موت کے بعد ابو کی دوسری شادی کروادی اور پھر ۔۔ جانیں دوسری شادی کی ایسی کہانی جو کہی نہیں سُنی ہوگی

والدین گھر کا اہم ستون ہیں اور اگر ان دونوں میں سے کوئی ایک بھی نہ رہے تو گھر کاٹنے کو دوڑتا ہے کیونکہ والدین کی محبت لافانی ہے جو اپنی اولاد کے لئے ہر وقت قائم رہتی ہے۔ کوئی بھی یہ نہیں چاہتا کہ اس محبت میں دخل اندازی ہو کوئی غیر اس میں مداخلت کرے، مگر آج ہم آپ کو ایک ایسی کہانی بتانے جا رہے ہیں جہاں بیٹیوں نے خود اپنی والدہ کا انتخاب کیا۔

کہانی:
ملتان کی رہائشی سنبل ایک نجی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتاتی ہیں کہ: ” ہماری امی کا انتقال ہوگیا تھا۔ ابو کو امی سے بہت محبت تھی، سب ہی امی ابو کی محبت اور ساتھ کی تعریفیں کرتے تھے، مثالیں دیتے تھے، ابو کے لئے بھی اور ہمارے لئے بھی ان کے بغیر رہنا آسان تو نہیں مگر ہم نےاپنے والد کی دوسری شادی کروا دی تاکہ وہ اپنی زندگی میں واپس آجائیں، اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے کسی کے ساتھ دکھ سکھ بانٹ لیں۔

چوہدی افضل علی ندیم کے مطابق:
” میں نے اپنی بیوی کے انتقال کے فوری بعد شادی نہیں کی بلکہ اپنے بچوں کی خواہش کی تکمیل کی ہے، میری دوسری بیوی بھی میرا خیال رکھتی ہے، جب گھر آتا ہوں تو لذیذ کھانے میری خدمت میں پیش کرتی ہے، میں نے چاہا تھا کہ اگر دوسری شادی ہو تو کسی ادھیڑ عمر کی خاتون سے ہو تاکہ کوئی مجھ پر انگلی نہ اٹھائے کہ بڑھاپے میں جوان لڑکی سے شادی کرلی، اور میری یہ بھی خواہش تھی کہ جس بھی عورت سے شادی کروں اس کے بچے میری بچیوں سے چھوٹے ہوں، اور پھر میری بچیوں نے میری شادی ایسی سگھڑ خاتون سے کروائی، ان کے 3 بچے ہیں اور ہم سب ایک ساتھ رہتے ہیں۔”

بیٹی کے مطابق:
والد کی دوسری شادی پر ہم بچے بہت خوش ہیں، اکثر ہماری دوسری امی ہمیں دعوت پر بلاتی ہیں اور ہماری خاطر تواضع کرتی ہیں ان کے بچے بھی ہمارے ساتھ گھل مل گئے ہیں۔”