بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک کروڑ سے زائد رقم ہتھیانے کا الزام، شہری نے عابد شیر علی ان کے والد ،بھائی سمیت چارافراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دیدی

فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد میں ایک شہری نے سابق وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی ان کے والد چوہدری شیر علی اور بھائی عمران شیر علی سمیت چار افراد کی جانب سے ایک کروڑ سے زائد رقم ہتھیانے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے تفصیلات کے مطابق سنت سنگھ والا فیصل آباد کے رہائشی رانا عدنان کی جانب سے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل فیصل آباد کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عابد شیر علی فیملی کیساتھ اس کے والد فرقان جاوید سے دیرینہ تعلقات تھے اس کے والد اور بھائی کی وفات کے بعد بھائی نعمان جاوید کے وارثان نے اپنا حصہ شیخ ایوب پراچہ کو سات کروڑ میں فروخت کیا اس جائیداد کے بارے عمران۔شیر علی نے مزکورہ جائیداد مجھے دلانے کا کہتے ہوئے ساتھیوں کی مدد سے ایک ہی جائیداد کا بعیانہ دو مرتبہ لے کر دھوکہ دہی کرتے ہوئے ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے ہتھیا لیے ہیں اور بعد میں رقم کا تقاضا کرنے پر مجھے ہراساں و پریشان کر رہے ہیں