کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ آئین کہتا ہے کہ 25 فیصد ارکان اسمبلی کی ریکوزیشن پر اسپیکر 14 دن میں اجلاس بلائیں گے۔
بدقسمتی سے اسپیکر اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ آئینی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
سوچ سمجھ کے بات کرتا ہوں،میرا تعلق پی ٹی آئی سےنہیں۔رولز کے تحت چھتوں پر بل بورڈز نہیں لگائے جا سکتے ہیں۔10سے11 روز انتظارکر لیں، ہرطرف پھول ہی پھول ہوں گے۔









