گجرات(ممتازنیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی ،چودھری ظہور الٰہی شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس جاتے ہوئے شہد کی مکھیوں کے جتھے کی زد میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق پرویزالٰہی ، ظہور الٰہی شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کے بعد جب واپسی کیلئے اپنے گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے تو اس دوران وہاں سے شہدکی مکھیوں نے اچانک حملہ کردیا جس پر اطراف میں موجود لوگوں اپنے ہاتھوں کی مدد سے مکھیوں کو وزیراعلیٰ کے سرکے اوپرسے ہٹاناشروع کردیا جبکہ سکیورٹی گارڈز نے انہیں حصار میں لے کر گاڑی تک پہنچایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہد کی مکھیوں کے جتھے کی زد میں آگئے








