بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مردان، مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق ، 2 افراد زخمی

مردان(ممتازنیوز)مردان کی مسجد میں فائرنگ سے سب انسپکٹر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عرفان اللہ خان کے مطابق مردان کے علاقے جان آبادکی مسجد میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب لوگ عشاء کی نماز ادا کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے تحقیقات جاری ہیں،واقعےکے حوالے سے مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہیں۔