بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفتاح اسماعیل نے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی،سعدرفیق کا خدمات پرخراج تحسین

لندن/اسلام آباد(ممتازنیوز)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی۔اپنے ایک بیان میں مفتا ح اسماعیل نے کہاکہ لندن میں نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں اپنے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم پاکستان پہنچ کر عہدے سے باضابطہ استعفیٰ دوں گا۔انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ کے طورپر دوبارخدمات انجام دینامیرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ دریں اثناوزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل کی خدمات کوسراہا۔انہوں نے لکھاکہ مفتاح، آپ ایک بہادر آدمی ہیں۔ آپ نے عقل، دانش، ہمت اور محنت کے ساتھ عمران خان کی حکومت کے بدترین معاشی تنزلی کا سامنا کیا ،بطور وزیرخزانہ آپ کی خدمات قابل ذکر ہیں۔