بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاست میں متشدد رحجان ہمارے معاشرے کو تباہ کردے گا،خواجہ آصف

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مذہب کے بعد سیاست میں متشدد رحجان ہمارے معاشرے کو تباہ کردے گا۔
ٹویٹر پیغام میں لندن میں مریم اورنگزیب کے ساتھ تحریک انصاف کے حمایتی افراد کے بدتمیزی پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کو یہ رنگ دینا گھٹیا تربیت، عدم برداشت کی انتہا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمارے بعض طبقات کی اوقات برطانیہ جاکربھی نہیں بدلی، یہ لوگ ہماری سوسائٹی کی پست ترین سطح کی نمائندگی کررہے ہیں۔