بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کرنےوالے پی ٹی آئی حامیوں کیخلاف وزیراعظم کا شدید ردعمل

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے تحمل اور باوقار رویے سےہراساں کرنےوالے پی ٹی آئی کےحامیوں اور ان کے سرپرستوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر مریم اورنگزیب نے جس طرح تحمل کا مظاہر کیا ہے وہ ان کی باوقارشخصیت کی عکاسی کرتاہے۔وزیراعظم نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے اپنے تحمل اور باوقار رویے سے ہراساں کرنے والوں اور ان کے سرپرستوں کے بدنما چہرے کو بے نقاب کیا ہے ، ہمیں ان پر فخر ہے۔