اسلام آباد(ممتاز نیوز)لاہورقلندر کے مینٹور اورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید نے سابق کپتان اوروزیراعظم عمران خان کے حوالے سے پراناقصہ سناتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوکھانے کابہت شوق ہےاوراگر دیسی مرغی ہوتوکیاہی بات ہے،عمران خان ایک دفعہ مجھ سے ناراض بھی ہوگئے،
نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے عاقب جاوید کاکہناتھاکہ ہماراایک ٹیسٹ میچ گوجرانوالہ میں اوردوسرا فیصل آبادمیں تھا،ہم نے شیخوپورہ سے گزرناتھاتومیں کھلاڑیوں کواپنے گھر لے گیامیری والدہ بہت اچھاکھانابناتی تھیں،کھلاڑیوں کودیسی کھانابہت پسند آیا،کھلاڑیوں نے جس میں وسیم اکرم ،وقار یونس اوردیگر شامل تھے
جب واپس آئے توانہوں نے کہاکہ ہم عاقب کے گھر سے بہت مزیدار کھاناکھاکرآئے ہیں ،عمران خان نے جب یہ سناتواس نے مجھے بلالیااورکہاکہ تونے مجھے کیوں نہیں بلایا،عمران خان کھانے پرکسی کونہیں چھوڑتے،عاقب جاوید نے مزید کیاکہاتفصیلات کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔









