ممبئی: بھارت کی مقبول ترین اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ہالی ووڈ فلم کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
گنگو بائی سے کامیابی کی بلندیوں کو چھونے والی کم عمر اداکارہ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ہالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو دیا ہے۔
وہ 2023 میں ہالی ووڈ کی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، اداکارہ نے اس فلم پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہےجس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
The first look of Heart Of Stone and Keya!💗
Coming to @NetflixIndia in 2023🍿 #Tudum pic.twitter.com/8rpUO8ovaQ— Alia Bhatt (@aliaa08) September 24, 2022
اپنی ہالی ووڈ فلم کی جھلکیوں پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا، ’ہارٹ آف سٹون 2023 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی‘۔
شائقین ِ فلم ٹام ہارپر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایکشن سے بھرپور فلم میں عالیہ بھٹ سمیت اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ اور آئرلینڈ کے معروف اداکار جیمی ڈارنن مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔









