بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورک فرام ہوم: وزن کم کرنے والے ملازمین کیلئے 10 لاکھ روپے انعام

نئی دہلی: بھارت میں ایک کمپنی کے سی ای او نے ورک فرام ہوم کے دوران موٹاپے کا شکار ہونے والے ملازمین کے لیے وزن کم کرنے پر 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آن لائن بروکریج کمپنی ’’زیرودھانے‘‘ کے سی ای او نیتن کامتھ نے ورک فرام ہوم کرنے والے ملازمین کو متحرک رہنے کی ترغیب دینے کے لیے فٹنس چیلنج دیا ہے جس میں موٹاپے کے شکار ملازمین کو روزانہ 350 کیلوریز جلانا ہوں گے۔

اگر کمپنی کا کوئی بھی ملازم اگلے 90 دنوں تک روزانہ کا ہدف مکمل کرتا رہتا ہے تو اختتام پر اسے 10 لاکھ بھارتی روپے کا انعام دیا جائے گا۔

کمپنی کے سی ای او نیتن کامتھ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ورک فراہم ہوم کے دوران زیادہ تر بیٹھے رہنے، تمباکو نوشی اور بیٹھے بیٹھے جنک فوڈز کھانے کی عادت نے بھی وبا کی صورت اختیار کرلی ہے جس سے ملازمین کی صحت کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں بھی کمپنی زیرودھا نے اپنے ملازمین کو باڈی ماس انڈیکس یعنی BMI کو کم کرکے 25 تک لانے والے ملازمین کے لیے نصف ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔