بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہونے کا امکان

لاہور(نیوز ڈیسک) رویت ہلال ریسرچ کونسل نے یکم ربیع الاول 28 ستمبر جبکہ 12 ربیع الاول 9 اکتوبر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہوں گے۔ چاند کی شرعی رویت کا اعلان چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے یکم ربیع الاول 28 ستمبر 2022 جبکہ 12 ربیع الاول 9 اکتوبر اتوار کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق نیا چاند 26 ستمبر 2022ء کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 54 منٹ پر پیدا ہو چُکا ہے۔ آج بروز پیر 29 صفر المظفر 26 ستمبر 2022ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہو گی جبکہ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق 30 منٹوں سے بھی کم ہو گا۔

کونسل کے مطابق پاکستان کے تمام علاقوں میں مطلع انتہائی صاف ہوا تو بھی ننگی آنکھ تو کجا، ٹیلی اسکوپ سے بھی رویتِ ہلال کا بالکل کوئی امکان نہیں لہٰذا 27 ستمبر کو 30 صفر المظفر اور 28 ستمبر کو یکم ربیع الاول ہو گی۔ اس طرح 12 ربیع الاول اتوار 9 اکتوبر کو ہو گی۔