اسلام آباد(ممتازنیوز )وزیراعظم ہائوس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کامعاملہ ،وزیراعظم ہائوس سے ڈیٹاہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ،ڈیٹاہیک ہونے کے معاملے کی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کاآغاز کردیاگیا،جے آئی ٹی میں حساس اداروں کاایک نمائندہ بھی شامل ہوگا،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہائوس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی جے آئی ٹی میں حساس اداروں کاایک نمائندہ شامل ہوگا،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کہ کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیاگیاجے آئی ٹی کووزیراعظم ہائوس کے عملے کوشامل تفتیش کرنے کااختیار ہوگا،وزیراعظم ہائوس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یاموبائل ریکارڈنگ ہوئی تحقیقات ہوں گی،تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعہ کے وقت کون کون افسر وزیراعظم ہائوس میں موجود تھا۔
وزیراعظم ہائوس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کامعاملہ، تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل








