بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حقیقی آزادی کیلئے سڑکوں پر جہاد لڑوں گا مگر انہیں کبھی تسلیم نہیں کرونگا، عمران خان 

لاہور(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی کے لئے سڑکوں پر جہاد لڑوں گا لیکن انہیں کبھی تسلیم نہیں کروں گا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاجروں کے تعاون کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم بنانے میں لاہور کے تاجر اور اسکول کے بچوں نے مدد کی تھی اور آج جب میں حقیقی آزادی کیلئے میدان میں نکلا ہوں تو مجھے آپ کی ضرورت ہے، تاجروں نے حقیقی آزادی کیلئے میرے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی رپور ٹ کے مطابق معیشت 6 فیصد تھی، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ 11 فیصد پر ترقی کررہی تھی، ہمارے دورمیں ترسیلات زر 19 ارب سے بڑھ کر 31 ارب ہوئی تھی اور 6 ہزار100 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس بھی جمع کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ورلڈبینک نےکہا کورونا کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ روزگارملا، کسانوں کی مدد کی گئی، 4 فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی تھی لیکن لوٹوں کو 20، 20 کروڑ میں خرید کر حکومت کو گرایا گیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پہلے پرویز مشرف سے این آر او لیا گیا اور اب 1100 ارب روپے کے کیسز معاف کرا کر این آر او ٹو لیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے60 فیصد وزراء کرپشن کیسز میں ضمانت پرہیں جن کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی بھی مشکل آئے تو سب سے پہلے تاجر مدد کیلئے آتے ہیں اور آج میں حقیقی آزادی کیلئے میدان میں نکلا ہوں جس میں آپ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ثابت ہوگیا الیکشن کمشنر شریف خاندان کا نوکر ہے، یہ لوگ چیف الیکشن کمشنر کو حکم دے رہے ہیں کتنے حلقوں میں الیکشن کرانے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے بلومبرگ کی اینکر کو کہا کہ خدا کے واسطے پیسےدے دو پیسے نہ دیے تو تباہ ہوجائیں گے جس پر اینکرنے کہا میڈیا پرسن ہوں میں تو پیسے نہیں دے سکتی تو شہباز شریف نے اینکر کو کہا کہ میڈیاکے ذریعے دنیاک و پیغام پہنچادیں جس پر اینکر بھی پریشان ہوگئی ایک ملک کا وزیراعظم اس سے پیسے مانگ رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف گوروں سے اتنا متاثرہے اینکر کو دیکھ کر پیسے مانگنے لگ گیا، انتونیو گوتریس کے بازو پکڑ کر کہا کہ پیسے دیے تو ہم چوری نہیں کریں گے۔