بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آپ احمقانہ مطالبے کر رہی ہیں،فوادچودھر ی کامریم نواز کوجواب

  اسلام آباد(ممتازنیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز کے عمران خان کوگورنمنٹ کالج میں جلسے کی اجازت دینے پر وی سی کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری دنیا میں سیاسی لیڈر اپنے خیالات کے اظہار کیلئے یونیورسٹی ہی جاتے ہیں،آپ جدید سیاسی رجحانات سے نابلد ہیں اور سوائے سازش کے آپ کی کوئی سیاسی حکمت عملی نہیں تو آپ ایسے احمقانہ مطالبے کر رہی ہیں۔اپنے ایک ٹویٹ میں فوادچودھری نے مریم نوازسے کہاکہ آپ کو خود یونیورسٹی جانا چاہئے،اب نوجوان آپ کی بات سنتے ہیں یا نہیں یہ علیحدہ بات ہے۔