بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب متاثرین کی بحالی میں عالمی شراکت داروں کا تعاون اہم ہوگا،آرمی چیف 

راولپنڈی(ممتازنیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈے گلمور نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاک کینیڈا تعلقات کو مضبوط بنانے میں سبکدوش ہونے والی کینیڈین ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔کینیڈین ہائی کمشنر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس ظاہر کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ۔انہوں نے پاکستان کے عوام کے لئے اپنے ملک کے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے متاثرہ علاقوں میں بچاؤاور امداد کی کارروائیوں میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف نے کینیڈا کے تعاون پر شکریہ اداکیا ور کہاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی میںعالمی شراکت داروںکا تعاون اہم ہوگا۔