بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی وزیرستان،فوجی چوکی پر حملے کے بعد جھڑپ میں2 جوان شہید،ایک دہشت گرد ہلاک

 راولپنڈی(ممتازنیوز)ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وارسک میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر حملہ کیا ، سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا،فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان بھی شہیدہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد کےقبضے سے ہتھیار اور دھماکہ خیزمواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والادہشت گرد سکیورٹی فورسزکے خلاف کارروائیوں اوربے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ٹانک کے رہائشی 29سالہ نائیک رشیداور لوئردیرکے رہائشی 22سالہ سپاہی رسول بادشاہ بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ علاقے سے دہشت گردوں کا صفایاکرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔