اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہاکہ مسلسل بے ضمیری کا مظاہرہ کرنے والا اقتدار جاتا دیکھ کربزدلی دکھا رہا ہے۔
جتنی بڑی بڑی باتیں کیں، اتنے ہی کم ظرف طرز عمل کا مظاہرہ کیا۔عوام مہنگائی، بے روزگاری اور ہر محاذ پر ناکامیوں کو نہیں بھول سکتے۔
تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت کو ایک منٹ مزید برداشت کرنے کو تیار نہیں۔









