بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، آڈیو لیکس سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (بدھ کو) طلب کرلیا۔ وزیراعظم کے دورۂ امریکا اور آڈیو لیکس سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی جائے گی۔
وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان کو دورۂ امریکا کی مصروفیات پر اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم ہاؤس آڈیو لیکس کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
کابینہ ارکان ملکی معاشی صورتحال اور سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔