بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کا کیس، عمران خان آج ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توہین الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو الیکشن کمیشن نے آج طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن اورچیف الیکشن کمشنر کی توہین سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔

چار رکنی بنچ توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نےغیر تسلی بخش جواب پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج طلب کرلیا ہے۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سےکازلسٹ جاری کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے جبکہ ساتھی رہنماؤں اسد عمراور فواد چوہدری کو بھی آج ہی طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس پر جواب داخل کروایا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ کیس سماعت کرنےکا اختیار نہیں لہذا نوٹسز واپس لئے جائیں۔

عمران خان نے الیکشن کمیشن کےکردار کےحوالےسے بھی تحفظات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری جانب سے توہین عدالت نہیں کی گئی۔